بھٹکل :26/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل بلدیہ افسران نے قانونی طورپربغیر لائسنس والوں پر کارروائی کرنے سے قبل بدھ کو شہر میں سروے کیا اور بتایا کہ کاروبار اور تجارت کرنےوالےدوکانداروں کے پاس سرکاری پروانہ (لائسنس ) کا ہونا لازمی ہے،
ان آفسران نے ہدایت جاری کی ہے کہ جن دوکانداروں کے پاس لائسنس نہیں ہے اور جنہوں نے تجدید نہیں کرائی ہے، وہ تمام اپنے فوٹو کے ساتھ ، گذشتہ سال کا لائسنس ، گذشتہ اوررواں سال کے ٹیکس کی رسید ، کرایہ کا معاہدہ ، این اؤسی ،صحن کا فوٹو وغیرہ دستاویزات کے ساتھ متعینہ وقت کے اندر بھٹکل بلدیہ میں عرضی داخل کریں۔ اور اپنے بیوپار ،تجارت کے لئے آن لائن کے ذریعے ڈیجٹل دستخط شدہ پروانہ (لائسنس) حاصل کریں۔ اس موقع پر بلدیہ کی سنئیر صحت عامہ افسر سوجیا اور دیگر عملہ موجود تھا۔